امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین

کسی ملک نے ایسی کوشش کی تو چین جوابی اقدامات کرے گا، وزارت تجارت

پیر 21 اپریل 2025 11:49

امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی وتجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق نے چین کے خرچے پر معاہدے کیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ملک نے ایسی کوشش کی تو چین جوابی اقدامات کرے گا، چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل اور پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :