
میرا ہدف پاکستان کیلئے دوبارہ اور طویل مدت تک کھیلنا ہے‘ صاحبزادہ فرحان
انٹرنیشنل کرکٹ میں کافی پریشر ہوتا ہے، دو تین میچز میں کسی پلیئر کو جج نہیں کرسکتے‘انٹرویو
پیر 21 اپریل 2025 12:28

(جاری ہے)
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ بطور پلیئر آپ کو کبھی بھی ریلیکس نہیں ہونا چاہیے، میں ایک دو اننگز کھیل کر مطمئن نہیں ہوسکتا، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل میں ایک دو سنچریاں اور کروں تاکہ ریکارڈ بھی بنے اور ٹیم کو بھی فائدہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ میں صرف محنت کرنا ہے، پہلے جب پی ایس ایل میں پک نہیں ہو اتھا تو مایوس ہونے کے بجائے محنت کی، ہمشیہ ہر ٹورنامنٹ میں ٹاپ کرنا میری عادت ہے، چاہے عام ٹورنامنت ہو یا بڑا ٹورنامنٹ،کوشش ہوگی کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں بھی ٹاپ بیٹر بنوں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیشہ مجھے کہتے تھیکہ میں صروف ڈومیسٹک کا پرفارمر ہوں، پی ایس ایل میں رنز کرکے ان کو غلط ثابت کیا، پاکستان سپر لیگ بڑی لیگ ہے، یہاں اسکور کریں تو انٹرنیشنشل کرکٹ میں آسانی ہوجاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں بیٹر کے لیے اس کی طے پوزیشن پر ہی بیٹگ کرنا کافی اہم ہوتا ہے جب کہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں وقت ہوتا ہے تو بیٹر کے پاس ایڈجسٹ ہونیکا وقت ہوتا ہے، خواہش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں۔صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ ابھی میرا پورا فوکس پاکستان سپر لیگ پر ہی ہے، سلمان آغا کافی سپورٹ کر رہے ہیں، مجھے سلمان آغا نے پہلے میچ کے بعد ٹپس دیں اس سے مجھے اپنا بیلنس بہتر کرنے میں مدد ملی، مجھے پہلے آن سائیڈ پر مسئلہ تھا جس کو اب میں نے کافی بہتر کیا ہے اور اب اس پر اسکور کرہا ہوں، میری اکیڈمی کے کوچ نے بھی میرا کھیل بہتر کرنے میں مدد کی ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
ڈینیئل مدویدیف اور کیسپررڈ میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بابر اعظم اور رضوان کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے بھی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول جاری
-
بھارت: کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں قتل
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے سے باہر ہونے کے دہانے پر
-
عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے ہیرو ہیں
-
پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا
-
آئی پی ایل، 14سالہ سوریہ ونشی نے سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.