سعودی سائنسدانوں نے بحیرہ احمر کی مرجان کی چٹانوں میں غیر متوقع ماحولیاتی نظام دریافت کرلی

پیر 21 اپریل 2025 13:14

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)سعودی عرب میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کے تعاون سے دنیا کے تیسرے سب سے بڑے مرجان کی چٹان کے نظام کے نیچے اور بحیرہ احمر میں سب سے بڑے ایک منفرد اور غیر متوقع ماحولیاتی نظام کو دریافت کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تحقیقی مطالعہ میں دریافت ہونے والے اس نظام میں متنوع سمندری جانداروں جیسے مرجان، مچھلیوں اور دیگر پانیوں کی تخلیق کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ نظام سعودی عرب اور یمن کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ حیاتیات کم آکسیجن اور زیادہ تیزابیت والے ماحول میں پائے گئے۔ یہ ایسے حالات ہیں جنہیں پہلے زندگی کے لیے نا مناسب سمجھا جاتا تھا۔