سیالکوٹ،ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جائےگا، ڈی پی او سیالکوٹ

پیر 21 اپریل 2025 13:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جائےگا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں ایس پی ٹریفک ،تمام ڈی ایس پی صاحبان اور محرران اور بیٹ انسپکٹر زنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ون ویلنگ ریسنگ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے آگاہی کلاسز کا اہتمام کیا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ناقص کارکردگی کے حامل بیٹ افسران کی سرزنش کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شاباش دی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :