قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملہ، 3 مسافرجاں بحق

بدھ 16 جولائی 2025 23:12

قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملہ، 3 مسافرجاں بحق
قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے قریب فائرنگ کی گئی ہے جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایاکہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 مسافرجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ سکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیاگیا۔ترجمان کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، سرچ آپریشن شروع کر دیا۔