لاہور میں برائلر گوشت 595 روپے فی کلو، سرکاری نرخ نامہ ہوا نظر انداز

بدھ 16 جولائی 2025 22:22

لاہور میں برائلر گوشت 595 روپے فی کلو، سرکاری نرخ نامہ ہوا نظر انداز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) شہر لاہور میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، سرکاری نرخ نامے کے باوجود پرچون فروش مہنگے داموں گوشت فروخت کر رہے ہیں جس سے شہری شدید پریشان ہیں۔ہفتے کے روز برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری نرخ کے مطابق قیمت 595 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی، لیکن مارکیٹ سروے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 620 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب زندہ برائلر کا فارم ریٹ 384 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، مگر ٹریڈرز کو یہ 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہوا۔ برائلر کا تھوک ریٹ 397 روپے اور سیلرز کو 420 روپے میں فراہم کیا گیا، تاہم پرچون سطح پر زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 411 روپے مقرر ہے لیکن اکثر جگہوں پر یہ 431 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال کسی بڑے کریک ڈاؤن یا چیکنگ کا عندیہ نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :