زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری، اوپن ریٹ 288روپے سے تجاوز کرگئے

کاروبار کے اختتام پرانٹرنینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کے اضافے سے 284روپے 96پیسے کی سطح پر بند ہوئی

بدھ 16 جولائی 2025 22:40

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری، اوپن ریٹ 288روپے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 288روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی آئی پی پیز کی زرمبادلہ میں موخر ہونے والی ادائیگیوں کی ڈیمانڈ، عالمی مارکیٹ میں آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے اور متعلقہ ریگولیٹر کی بیرونی ادائیگیوں کے لیے زرمبادلہ کی طلب میں اضافے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 288روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

اچھے اکنامک انڈیکیٹرز کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 30پیسے کے اضافے سے 284روپے 96پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ کی سرگرمیاں بھی انٹربینک مارکیٹ کے زیراثر رہیں جس سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 49پیسے کے اضافے سے 288روپے 49پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :