تھرپارکر، پراسرار بیماری سے 8 سے زائد مور ہلاک، سیکڑوں بیمار

موروں کو زکام، بخار، گلے کی سوجن اور بینائی کھونے جیسے علامات لاحق ہو رہی ہیں

پیر 21 اپریل 2025 13:53

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)تھرپارکر کے دیہاتی علاقوں میں تھر کے نایاب اور خوبصورت پرندے مور پراسرار بیماری اور شدید گرمی میں بھوک پیاس کا شکار ہونے لگے۔

(جاری ہے)

تحصیل اسلام کوٹ، ننگرپارکر اور چھاچھرو سمیت مختلف دیہات میں 80 سے زائد مور ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں مور بیمار بتائے جاتے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق موروں کو زکام، بخار، گلے کی سوجن اور بینائی کھونے جیسے علامات لاحق ہو رہی ہیں، جس کے بعد وہ جانبر نہیں ہو پاتے ہیں اور گرمی کی موسم میں جنگل میں موجود موروں کو بھوک اور پیاس بھی لگتی ہے۔

متعلقہ عنوان :