چین کا امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے ڈلیوری لینے سے انکار

چین نے امریکی طیارہ کمپنیوں کے پارٹس خریدنے پر بھی پابندی لگا دی

پیر 21 اپریل 2025 15:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)چین اورامریکا کے درمیان ٹیرف جنگ میں شدت آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے ڈلیوری لینے سے انکار کردیا، ٹیرف وار کا شکار بوئنگ میکس737چین سے واپس امریکا پہنچ گیا، بوئنگ کے چین میں زوشان مرکز میں طیارے کی چینی ایئر لائن کو ڈلیوری شیڈول تھی۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے ایک ہفتہ قبل ایئر لائنز کو امریکی طیارے کے آرڈر منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی، چین نے امریکی طیارہ کمپنیوں کے پارٹس خریدنے پر بھی پابندی لگا دی۔

متعلقہ عنوان :