آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

پیر 21 اپریل 2025 17:00

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، فاطمہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا پاکستان کی فاطمہ ثنا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان کی میزبان میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کی فاطمہ ثنا کپتان مقرر، چار گرین شرٹس کھلاڑی شامل ہیں۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف کی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی کھلاڑی بھی شامل کی گئی ہیں۔ٹیم میں سب سے زیادہ پاکستان کی 4 کھلاڑی شامل کی گئیں۔ ان میں فاطمہ ثنا (کپتان) کے علاوہ منیبہ علی، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی تین کھلاڑی ہیلے میتھیوز، عالیہ علین اور شنیل ہنری، بنگلہ دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ جب کہ اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر شامل تھیں۔واضح رہے کہ لاہور میں ہونے والیآئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان سمیت 6 ٹیموں بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیموں نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نا قابل شکست رہتے ہوئے اپنے تمام میچز جیتے اور رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لی کوالیفائی کیا۔ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے تین، تین میچز جیتے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر بنگلہ دیش نے میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ رواں برس ستمبر اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی اور آئی سی سی معاہدے کے تحت پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔