Live Updates

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 ٹرافی جیتنے کیلئے پر عزم

کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ میچز جیت کر فائنل میں پہنچیں اور پھر فائنل جیت کر ٹرافی بھی جیتیں

پیر 21 اپریل 2025 17:01

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 ٹرافی جیتنے کیلئے پر عزم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے رواں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز دو میچز جیت کر ایونٹ جیتنے کیلیے فیورٹس ٹیم میں شمار کی جا رہی ہے۔کراچی کنگز کے کپتان عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھی پی ایس ایل 10 کی ٹرافی اٹھانے کے لیے پر عزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ میچز جیت کر فائنل میں پہنچیں اور پھر فائنل جیت کر ٹرافی بھی جیتیں۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ گراؤنڈ میں اچھی کارکردگی دکھا کر وہ کھلاڑیوں بنوں جس سے ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کو اعتماد ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرکٹ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فینز اسٹیڈیم آئیں، ٹیم کو سپورٹ کریں اور میچز کو انجوائے کریں۔واضح رہے کہ کراچی کنگز ابتدائی تین میچز میں سے دو میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے رواں سیزن کا آغاز فتح سے کیا اور ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز سے ہارنے کے بعد کراچی کے شیروں نے تیسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو 56 رنزسے ہرایا تھا۔کراچی کنگز آج اپنا چوتھا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یوئیٹڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے تمام میچز پاکستان کے سب سے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات