رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس، انتقال کر گئے

پیر 21 اپریل 2025 17:09

ویٹی کن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس، انتقال کر گئے ہیں۔رائٹرز کے مطابق پیر کو ویٹیکن نے پیر کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس، انتقال کر گئے ہیں ،ان کی عمر 88 سال تھی اور وہ حال ہی میں ڈبل نمونیا کی سنگین بیماری سے بچ گئے تھے۔تاہم پیر کو کارڈینل کیون فیرل نے ویٹیکن کے ٹی وی چینل پر اعلان کیا کہ پیارے بھائیو اور بہنو، گہرے دکھ کے ساتھ مجھے اپنے مقدس فادر فرانسس کی موت کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے ،ہم غمزدہ ہیں ۔

بشپ آف روم پوپ فرانسس جارج ماریو برگوگلیو کو 13 مارچ 2013 کو پوپ منتخب کیا گیا تھا۔پوپ فرانسس ایک صدی سے زائد عرصے میں پہلے پوپ بھی ہوں گے جنہیں ویٹیکن کے باہر دفن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہیں سینٹ میری میجر کے باسیلیکا میں سپرد خاک کیا جائے گا، جو روم کے چار بڑے پوپل باسیلیکا میں سے ایک ہے۔پوپ کی آخری رسومات روایتی طور پر ایک وسیع معاملہ رہا ہے، لیکن پوپ فرانسس نے حال ہی میں اس پورے طریقہ کار کو کم پیچیدہ بنانے کے منصوبوں کی منظوری دی تھی ۔

پچھلے پوپوں کو صنوبر، سیسہ اور بلوط سے بنے تین اوپر تلے تابوتوں میں دفن کیا جاتا رہا ہے تاہم پوپ فرانسس نے اپنے لئے زنک کے ساتھ ایک سادہ لکڑی کے تابوت کا انتخاب کیا تھا۔انہوں نے پوپ کی میت کو عوامی دیدارکے لیے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ایک اٹھائے ہوئے پلیٹ فارم پر رکھنے کی روایت کو بھی ختم کر دیا ہے۔اس کے بجائے، سوگواروں کو ان کی تعزیت کے لیے مدعو کیا جائے گا جب کہ ان کی لاش تابوت کے اندر موجود ہو گی ، جس کا ڈھکن ہٹا دیا جائے گیا ۔

متعلقہ عنوان :