بغیرشادی کے پیداہونے والے بچے کاباپ ثابت ہونے کے کیس میں باپ کو بچے کی کفالت کاحکم

پیر 21 اپریل 2025 17:11

بغیرشادی کے پیداہونے والے بچے کاباپ ثابت ہونے کے کیس میں باپ کو بچے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)فیملی کورٹ نے بغیرشادی کے پیداہونے والے بچے کاباپ ثابت ہونے کے کیس میں باپ کو بچے کی کفالت کاحکم دیدیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ افضل نے خاتون کوبغیرشادی کے رکھاجس سے ایک بچہ پیداہوا،افضل نے خاتون سے شادی کرلی لیکن بچے کوتسلیم کرنے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

ڈی این اے کرانے کے بعدثابت ہواکہ بچہ افضل کاہی ہے،عدالت نے افضل کو دیگربچوں کے ساتھ اس بچے کی کفالت کرنے کاحکم دیدیا، عدالت میں لاہورہائیکورٹ کی ایک ججمنٹ بھی پیش کی گئی۔

عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی شخص بغیرنکاح کے خاتون کورکھتاہے یازبردستی کرنے سے بچہ پیداہوگاتووہ کفالت کرے گا۔فیملی کورٹ نے دعوی پرباپ کوخرچہ دینے کاحکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

متعلقہ عنوان :