مظفرآباد،سرکاری ہسپتالوں میں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے غریب عوام ایڑیاں رگڑ رگڑ کر بے موت مرنے پر مجبور

پیر 21 اپریل 2025 17:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)سرکاری ہسپتالوں میں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے غریب عوام ایڑیاں رگڑ رگڑ کر بے موت مرنے پر مجبور ہو چکی ہے، جبکہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بلند و بانگ دعوے سن سن کر عوام عاجز آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر بجٹ سے پہلے صحت کارڈ سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات اور ایمرجنسی میں ادویات مہیا کریں۔ امیدوار اسمبلی حلقہ تین مظفرآباد لیاقت شبیر نے بجٹ سے پہلے مفت ایمرجنسی سروسز، مفت صحت کارڈ مہیا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔