سعودی عرب، حج سیزن میں لُو لگنے سے محفوظ رہنے کے لیے 3 اہم ہدایات جاری

پیر 21 اپریل 2025 17:26

سعودی عرب، حج سیزن میں لُو لگنے سے محفوظ رہنے کے لیے 3 اہم ہدایات جاری
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وزارتِ حج و عمرہ نے ’’حج آگاہی مرکز‘‘کے تعاون سے حجاج کرام کے لئے سورج کی تپش اور گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔ العربیہ کے مطابق وزارت نے ایک انفوگرافک کے ذریعے واضح کیا ہے کہ لُو لگنا ایک طبی ہنگامی حالت ہے جس میں فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے بچنے کے لیے حجاج کرام کو 3 اہم حفاظتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن میں انہیں ضرورت کے بغیر دن کے وقت باہر نکلنے سے گریز کرنے اور سر کو ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ براہِ راست دھوپ سے بچا جا سکے۔

حجاج کرام براہِ راست سورج کی روشنی میں نکلنے اور بغیر چھتری کے باہر جانے خاص طور پر دوپہر کے اوقات میں جب گرمی کی شدت عروج پر ہوتی ہےسے گریز کریں، صحت سے متعلق اعلان کردہ ہدایات پر عمل درآمد کریں تاکہ شدید گرمی اور جسمانی تھکن سے ہونے والی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جا سکے۔ وزارت حج و عمرہ نے باور کرایا ہے کہ ان آسان ہدایات پر عمل درآمد کر کے حجاج خود کو صحت سے متعلق بڑے خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنا حج سلامتی اور اطمینان کے ساتھ مکمل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :