Live Updates

پی ٹی آئی کے بانی صدر مرحوم راجہ مصدق خان کی سالانہ برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس

پیر 21 اپریل 2025 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے قبل، پارٹی کے بانی صدر مرحوم راجہ مصدق خان کی سالانہ برسی کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد مظفرآباد کے ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا۔تقریب میں سابق وزیراعظم اور صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، ممبر قانون ساز اسمبلی مقبول گجر، کور کمیٹی کے رکن خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل میر عتیق الرحمن، نائب صدر سید ذیشان حیدر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل انصر پیرزادہ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور مرحوم راجہ مصدق خان سمیت پارٹی کے دیگر جاں بحق رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ضلعی صدر پی ٹی آئی جہلم ویلی، صاحبزادہ عمران پذیر نے اس موقع پر پارٹی کے ان عظیم رہنماؤں راجہ مصدق خان، چوہدری اسحاق طاہر،راجہ شیراز خان، سردار طاہر اسرائیل، راجہ وقاص نسیم اور دیگر کے لیے دعائے مغفرت و بلندی درجات کروائی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ راجہ مصدق خان، راجہ شیراز خان،چوہدری اسحاق طاہر، سردار طاہر اسرائیل، راجہ وقاص نسیم اور ہمارے دیگر شہداء نے اپنے خون کا تقاضا پورا کرتے ہوئے تحریک انصاف کے انقلابی اہداف اور عمران خان کے ویژن کو حقیقت کا جامہ پہنایا۔

ان کی بے مثال شجاعت اور لازوال قربانیاں ہمیں ضابطہ حیات عطا کرتی ہیں۔ آج کا یہ پروقار اجتماع ان کی بلند حوصلہ اور نظریاتی پختگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تحریک انصاف نہ صرف ان کی خدمات کو ہمیشہ زندہ رکھے گی بلکہ ان کے نقشِ قدم پر گامزن ہو کر وطن میں عدل و مساوات اور نوجوان قیادت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنی جدوجہد کو نئی بلندیوں تک لے لے گی۔یہ دعائیہ تقریب نہ صرف مرحوم رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع بنی بلکہ تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کو ان کے مشن کی تجدید عہد کا پیغام بھی دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات