حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن منعقد کروایا جو خوش آئند ہے،ریاض کوہمروی

پیر 21 اپریل 2025 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)ممتاز اوورسیز کشمیری رہنما ریاض کوھمروی اور کنوینئر کشمیر رابطہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل یوکے OPWC محمد نثار چوہدری نے گذشتہ روز ریڈیسن بلیو ہوٹل اینڈ ریسورٹ کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے ڈائریکٹر ریاض مہر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض کوھمروی نے کہا کہ ریڈیسن بلیو ہوٹل اینڈ ریسورٹ جس کا آغاز بہت جلد مری میں ہونے جا رہا ہے مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ پاکستان کے اندر آپ اوورسیز کو انٹرنیشنل لیول کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں پہلے اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں آتی تھی سہولیات ناکافی ہونے کی وجہ سے انھوں نے دوسرے ممالک کا رخ کر لیا تھا مجھے بے حد خوشی ہے حکومت پاکستان نے یہ جو اوورسیز پاکستانیز کنونشن منعقد کروایا جو کہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت میرے تمام اوورسیز دوستوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اوورسیز سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ ہمارے ملک کی معیشت مزید بہتر ہو اگر ہم اپنا سرمایہ اپنے ملک میں لگائیں گے اس سے ہمارا سرمایہ بھی محفوظ رہے گا اور ہمارا ملک بھی ترقی کرے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اوورسیز کے ساتھ ساتھ جو فارنرز ہیں وہ بھی پاکستان آئیں گے تو ہمارے ملک پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوگابعدازاں ریاض کوھمروی اور محمد نثار چوہدری نے ریاض مہر کے لئے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی وکامرانی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔