ایل ڈی اے کا مختلف سکیموں میں کنٹرولڈ ایریا آپریشن ، 173 املاک سربمہر

پیر 21 اپریل 2025 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کر کے 173 املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے گلبر گ، فیصل ٹاؤن،قائداعظم ٹاؤن، وحد ت روڈ، سبزہ زار،شادباغ، شادمان، گلشن راوی میں کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، فیصل ٹاؤن39 املاک، قائداعظم ٹاؤن میں 56 املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پر شاد باغ،شادمان، گلشن راوی میں 51 املاک سربمہر کر دیں۔ ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 27 املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کلینک، بیکری، کیفے، ریستوران، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر و دیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :