Live Updates

عمران خان سے (کل) ملاقات کر نے والے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو ارسال

پیر 21 اپریل 2025 18:32

عمران خان سے (کل) ملاقات کر نے والے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو ارسال
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء رہنمائوں کی ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیل حکام کو فہرست بھجوا دی۔فہرست میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللّٰہ نیازی اور سمیر کھوسہ کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں نعیم پنجوتھا، فیصل ملک اور ظہیر عباس چوہدری کا نام بھی شامل ہے۔وکلاء رہنما بانی پی ٹی آئی سے (آج) منگل کوملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ بھی (آج) منگل کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات