خوبصورتی قابل تعریف، خوب سیرت ہونا اس سے بڑھ کر ہے، فواد خان

پیر 21 اپریل 2025 18:44

خوبصورتی قابل تعریف، خوب سیرت ہونا اس سے بڑھ کر ہے، فواد خان
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)پاکستانی سپر سٹار فواد خان نے کہا ہے کہ خوبصورتی قابل تعریف مگر خوب سیرت ہونا اس سے بڑھ کر ہے، بالی ووڈ فلم عبیر گلال کے میوزک لانچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ میری خوبصورتی کی تعریف کرنا خوش آئند ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ ناظرین ڈائیلاگ، اداکاری اور کہانی پر بھی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے کئی باصلاحیت اداکارائوں کے ساتھ کام کیا ہے، خوبصورتی ایک پہلو ہے، لیکن اصل اہمیت ان کے اندرونی کردار اور خوبیوں کی ہوتی ہے، جو کام کو مزید خوبصورت بناتی ہیں۔فلم کی کہانی کے بارے میں فواد نے کہا، یہ کوئی سنجیدہ یا دماغ کو الجھانے والی فلم نہیں، یہ ایک ہلکی پھلکی اور محبت بھری کہانی ہے، جو تفریح فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :