سابق بوائے فرینڈ نے جعلی نازیبا ویڈیو لیک کی، سامعہ حجاب

مداح جھوٹی ،بے بنیاد ویڈیو پریقین نہ کریں، جلد ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں قانونی کارروائی کیلئے شکایت درج کروائوں گی، ٹک ٹاکر

پیر 21 اپریل 2025 18:44

سابق بوائے فرینڈ نے جعلی نازیبا ویڈیو لیک کی، سامعہ حجاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)پاکستانی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ سابق بوائے فرینڈ نے میری جعلی نازیبا ویڈیو لیک کیانہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی اور اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔سامعہ حجاب نے دعوی کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہے اور میرے پاس اس بات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اس ویڈیو کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہوں اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، ویڈیو دیکھ کر بھی معلوم ہو رہا ہے کہ یہ خاتون میں نہیں ہوں، مجھے میرے مداح بھی کہہ رہے ہیں کہ کسی نے آپ کی اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو لیک کی ہے۔سامعہ حجاب نے کہاکہ میں اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتی ہوں کہ اس جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیو پر یقین نہ کریں، میں جلد ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں قانونی کارروائی کیلئے شکایت درج کروائوں گی۔