ٹیلی میڈیسن اور مصنوعی ذہانت صحت کے شعبے میں تبدیلیاں لا رہی ہیں،یوسف رضا گیلانی

پیر 21 اپریل 2025 19:39

ٹیلی میڈیسن اور مصنوعی ذہانت صحت کے شعبے میں تبدیلیاں لا رہی ہیں،یوسف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ٹیلی میڈیسن اور مصنوعی ذہانت صحت کے شعبے میں تبدیلیاں لا رہی ہیں اور طب کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو اس جانب خصوصی توجہ دینی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کے دوران کیا چیئرمین سینیٹ نے نوجوان گریجویٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے فیکلٹی ممبران اور والدین کو خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ کانووکیشن صرف تعلیمی تقاریب نہیں ہوتی ہیں بلکہ ذاتی نشوونما، اجتماعی کاوش اور مشترکہ فخر کی علامت ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ راول فانڈیشن کے ویڑن کے ساتھ ادارے ایک صحت مند اور منصفانہ پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز ماہرین تیار کر رہا ہے جو ہنر مند، اخلاقی اقدار اور سماجی شعور سے لیس ہیںانہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ایک ایسی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں جو طبی، تکنیکی اور سماجی لحاظ سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے چیرمین سینیٹ نے کہاکہ ٹیلی میڈیسن اور مصنوعی ذہانت صحت کے شعبے کو بدل رہی ہیں اور آر ٹیفیشیل انٹیلی جنس بچوں کی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان ڈاکٹر جدید ٹولز اور ایجادات سے خود کو آگاہ رکھیں گے تو پاکستان کے شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز جیسے ادارے تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری کریں اور دیہی و محروم علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ آپ صرف ایک پیشے میں داخل نہیں ہو رہے بلکہ قومی مشن کا حصہ بن رہے ہیں اورآپ کی مہارت سے طے ہوگا کہ ہم بحرانوں کا کیسے سامنا کرتے ہیں اور صحت مند مستقبل کیسے بناتے ہیں چیرمین سینیٹ نے کہاکہ ہم قانون سازی موثر نگرانی اور معاون پالیسی رہنمائی سے صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ان اداروں کی بھرپور معاونت جاری رکھیں گے جو صحت اور تعلیم میں اعلی معیار کو فروغ دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ کی کامیابی کا پیمانہ صرف کیریئر نہیں بلکہ وہ زندگیاں ہیں جنہیں آپ چھوتے ہیں۔

سید مجھے مکمل یقین ہے کہ آپ جہاں بھی جائیں گے، پاکستان کا نام روشن کریں گے تقریب میں چیئرمین راول انسٹی ٹیوٹ خاقان وحید خواجہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شکیب انور اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔۔اعجاز خان