تنظیمات اہل سنت کا اہم اجلاس

پیر 21 اپریل 2025 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) دینی جماعتوں تنظیمات اہل سنت کا اہم اجلاس مرکز اہل سنت صوبائی سیکرٹیریٹ پاکستان سنی تحریک میں منعقد کیا گیا،جس میں قائدین اہل سنت نے حکومت پنجاب، وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں کلاشن کوف کلچر کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتا،جامع مسجد یا رسول اللہ جوبلی ٹائون کو قانون اور آئین کے مطابق فوری حل کیا جائے،نئی تعمیر ہونے والی ہائوسنگ سکیموں ،ٹائونز اور رہائشی کالونیوں میں مخصوص مکتبہ فکر کو مساجد اور مدارس کے تعمیرات حکومت پنجاب کے قانون کے برعکس الاٹ کیے جا رہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،نئی تعمیر ہونے والی قانونیوں،ہائوسنگ سکیموں میں پیسے کی بنیاد پر مساجد کے پلاٹ الاٹ کرنا اور غیر ملکی ایجنڈے کو تقویت دینے کی اجازت نہیں دیں گے،حکومت پنجاب مساجد کی تعمیرات کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،ڈائریکٹر ایل ڈی اے لاہور کو مساجد کی تعمیرات کے ضابطہ کے غلط استعمال پر فوری گرفتار اور مقدمہ درج کیا جائے،ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر، پیر محمد اصغر نورانی، حافظ محمد عثمان نوشاھی، پیر محمد زوالفقار مصطفیٰ ھاشمی ، مولانا محمد علی نقشبندی ،مفتی طاہر شھزا د سیالوی ،پیر معاذ المصطفی قادری، پروفیسر ممتاز ربانی مفتی عمران حنیف مفتی طارق سراجوی، علامہ حبیب ا حمدسعیدی ،مفتی سلیم نقشبندی ،علامہ شاھد عمران جلالی، مولانا حامد مصطفیٰ جلالی، مفتی مسعود الرحمن ، محمد شریف الدین قذافی ،علامہ غلا م محی الدین طارقی ، شیخ محمد نواز قادری دیگر قائدین تنظیمات اہل سنت کے گرینڈ اجلاس میں دیگر قائدین کے ہمراہ اجلاس کے اعلامیہ میں بیان کرتے ہوئے کیا،اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ لاہور 24 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء جوبلی ٹائون میں تحفظ بیت المقدس ہر تحفظ حقوق اہل سنت کانفرنس منعقد کی جائے گی،جس میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی، مفتی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،قاری محمد زوار بہادر اور دیگر عمائدین اہل سنت خطاب کریں گے،کانفرنس میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ قطعی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی،اجلاس میں کہا گیا کہ آئینی اور قانونی مطالبات کو پرامن طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاجی راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے جس کی تمام ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی،تحفط حقوق اھلسنت کے لیے تنظیمات اھلسنت کااجلاس صوبائی سیکرٹریٹ سنی تحریک کے مرکز پیر مکی میں ھواجسمیں پاکستان سنی تحریک تحریک لبیک پاکستان تحریک صراط مستقیم محافظ ختم نبوت تحفظ ناموس رسالت محاذ جماعت اھل سنت تحریک علماء اھل سنت مصطفائی تحریک سمیت دیگر بھی موجود ہیں۔