انسداد پولیو ٹیم پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ،وزیرداخلہ محسن نقوی کاخوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین

پیر 21 اپریل 2025 23:08

انسداد پولیو ٹیم پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ،وزیرداخلہ محسن نقوی کاخوارجی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ حملہ آور خوارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم کے جوانوں نے جوانمردی کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا، پولیس ٹیم نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت کرکے قومی فرض بطریق احسن نبھایا، پولیس ٹیم کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔