چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر فیصل علی سبزواری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پیر 21 اپریل 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر سید فیصل علی سبزواری کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماں کا رتبہ بے مثال ہے، ان کا دنیا سے رخصت ہونا ایک عظیم صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور بلندی درجات کے لئے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔