پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی مسیحی برادری کو بالعموم اور ایئر لائن سے منسلک مسیحی ملازمین کو بالخصوص ایسٹر کی مبارکباد

پیر 21 اپریل 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے مسیحی برادری کو بالعموم اور ایئر لائن سے منسلک مسیحی ملازمین کو بالخصوص ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ پی آئی اے کی طرف سے تہنیتی پیغام میں مسیحی برادری کے لئے ان کے مذہبی تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیغام میں کہا گیا ہے کہ جو بھی ایسٹر منا رہے ہیں، پی آئی اے آپ سب کو پر مسرت موقع کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

قبل ازیں ایئر لائن حکام کی طرف سے مسیحی برادری کے لئے گڈ فرائیڈے کی بھی مبارکباد دی گئی اور پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لیے دعائوں کی اپیل کی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مسیحی برادری کے مقدس تہوار کے موقع پر دیگر اداروں کی طرح اپنے مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا ہے ۔