ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایمرجنسی امور بارے اجلاس

پیر 21 اپریل 2025 22:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایمرجنسی امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی اینڈ آر، واٹر اینڈ پاور، جنریشن اور بی ڈی ایم اے کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

متعلقہ محکموں نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ 14 سے زائد ٹرانسفارمر جل گئے ہیں جبکہ کھمبے اور تاریں بھی متاثر ہوئیں۔ ڈی سی گلگت نے تمام محکموں کو تفصیلی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے اور مرمتی کاموں کو ہنگامی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔