زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کو بطور وائس چانسلر ایک سال کی توسیع دی گئی

منگل 22 اپریل 2025 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کو بطور وائس چانسلر ایک سال کی توسیع دی گئی۔

(جاری ہے)

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت کو ایک سال کی توسیع دی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا، وزیر برائے اعلی تعلیم خیبرپختونخوا اور سیکرٹری اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ معیاری تعلیم و تحقیق کو مزید بہتری کی طرف گامزن کرے گا اور زرعی یونیورسٹی پشاور کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔