آئرس سسٹم کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو نان ایکٹو کے طو رپر ظاہر کرنے پر تشویش کا اظہار

ایچ ایس کوڈز کے معاملے پر بھی انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘ پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

منگل 22 اپریل 2025 12:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو نان ایکٹو کے طو رپر ظاہر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال کاروباری برادری میں شدید پریشانی کا باعث بن رہی ہے،سسٹم محض دو مہینے کے ریٹرن جمع نہ کرانے پر نان ایکٹو ظاہر کر رہا ہے جس کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا کہ ایف بی آر کا سیلز ٹیکس ریٹرن فائلنگ کا نظام حالیہ تبدیلیوں کے بعد شدید دبا ئوکا شکار ہے جس کا خمیازہ ٹیکس دہندگان کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نظام کو آسان بنانے کی بجائے مزید پیچیدہ بنایا جارہا ہے ،ایچ ایس کوڈز کے معاملے پر بھی انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،کسی بھی نئے سسٹم کے اجراء سے پہلے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز کے لئے تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ ان تبدیلیوں سے متعلق مکمل آگاہی حاصل ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ اصلاحات کے نام پر ایف بی آر کو تجربہ گاہ بنانے کی بجائے ایک ہی بار موثر نظام بنایا جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کو ذہنی سکون میسر آ سکے۔

متعلقہ عنوان :