بیس لاکھ فلسطینیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہے، فلسطینی حکومت

منگل 22 اپریل 2025 12:53

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) فلسطینی حکومت نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے اور تقریباً 20 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہےجسے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی تک نہیں پہنچنے دیا جاتا ۔ تاس کے مطابق حکومت نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ جنگ ایک نئے، مہلک مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ حکومت نے کہا کہ رواں سال 18 مارچ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 1,827 فلسطینی شہید اور 4,828 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ صحت عامہ کا نظام تباہ ہو چکا ہے، بیکریاں کام نہیں کر رہی ہیں۔20 لاکھ فلسطینی مکمل طور پر امداد پر انحصار کرتے ہیں، جسے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی تک نہیں پہنچنے دیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :