ناسا کے معمر ترین خلا باز بین الاقوامی سٹیشن سے واپسی کے سفر میں 70 سال کے ہو گئے

منگل 22 اپریل 2025 13:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)ناسا کے سب سے معمر اور فعال خلا باز ڈان پیٹٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس)پر سات ماہ کا مشن مکمل کرتے ہوئے ایک خلائی جہاز میں زمین کی طرف سفر کرتے ہوئے 70 برس کے ہو گئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق خلا سے آنے والا کیپسول ایک امریکی اور دو روسی خلا بازوں کو لے کر اتوار کو ڈان پیٹٹ کی سالگرہ کے دن قازقستان میں زمین پر اترا۔روس کی خلائی ایجنسی نے کہا کہ ماسکوکے مقامی وقت کے مطابق 4:20 بجے سویوز لینڈنگ کرافٹ جس میں الیکسی اووچینن، ایوان ویگنر اور ڈونلڈ (ڈان) پیٹٹ سوار تھے، قازقستان کے قصبے زیزکازگان کے قریب اترا۔

متعلقہ عنوان :