ٹرمپ شام میں اسرائیلی فضائی حملوں پر حیران ہیں، وائٹ ہائوس

ٹرمپ نے نیتن یاھو سے رابطہ کر کے ان حملوں کے بارے میں وضاحت طلب کی،ترجمان

منگل 22 جولائی 2025 15:38

ٹرمپ شام میں اسرائیلی فضائی حملوں پر حیران ہیں، وائٹ ہائوس
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گذشتہ ہفتے کی شام میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی اطلاع ملی تو وہ حیران ہو گئے۔ انہوں نے فوری طور پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے رابطہ کر کے ان حملوں کے بارے میں وضاحت طلب کی۔

(جاری ہے)

صدر کی ترجمان کارولین لیویٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کو شام میں ہونے والے حملوں کی خبر اچانک ملی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر نیتن یاھو سے بات کی تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔کارولین لیویٹ نے مزید کہا کہ شام کے معاملے میں کشیدگی میں کمی دیکھی گئی ہے اور صدر ٹرمپ اور بنجمن نیتن یاھو کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور رابطہ مسلسل جاری ہے۔