امریکہ کا غیرامیگرنٹ ویزا ہولڈرزسے 250 ڈالر کی نئی ویزا انٹیگریٹی فیس وصول کرنے کا فیصلہ

منگل 22 جولائی 2025 21:09

امریکہ کا غیرامیگرنٹ ویزا ہولڈرزسے 250 ڈالر کی نئی ویزا انٹیگریٹی فیس ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ون بگ بیوٹی فل بل ایکٹ کی منظوری کے بعد امریکہ نے غیر امیگرنٹ ویزا ہولڈرز سے 250 ڈالر کی نئی ویزا انٹیگریٹی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیس یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور سیاحوں، طلبہ، کاروباری مسافروں سمیت بیشتر غیر ملکی افراد پر لاگو ہوگی۔ یہ نئی فیس موجودہ ویزا درخواست فیس یا I-94 فارم فیس کی جگہ نہیں لے گی بلکہ ان کے ساتھ اضافی طور پر وصول کی جائے گی۔ I-94 فیس کو بھی 6 ڈالر سے بڑھا کر 24 ڈالر کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ H-1B جیسے ویزا درخواست گزاروں پر مجموعی بوجھ 205 ڈالر سے بڑھ کر 455 ڈالر تک جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :