وفاقی وزیرداخلہ کابنوں میں پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

منگل 22 اپریل 2025 14:05

وفاقی وزیرداخلہ کابنوں میں   پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے بنوں پولیس کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بنوں پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کا حملہ پسپا کیا۔ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی جرات پر فخر ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس شاباش کی مستحق ہے ۔ پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔