شیخوپورہ ، پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنر کے دورے

منگل 22 اپریل 2025 14:07

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی انگلی پر لگائے گئے نشانات چیک کیے اور والدین سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق دریافت کیا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے،ہر شہری کو اس مہم میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا. پولیو ورکرز نہ صرف اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں بلکہ خدمت خلق کررہے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے.پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 58 ہزار 490 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاۓ جائیں گے ۔پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے پولیو ورکرز اپنی ڈیوٹی قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں ۔\378

متعلقہ عنوان :