Live Updates

مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط اُمیدوار

گذشتہ سال بھی پی سی بی نے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے معذرت کر لی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 اپریل 2025 12:37

مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط اُمیدوار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اپریل 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عاقب جاوید کی جگہ نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ بننے کے لیے مضبوط اُمیدوار ہیں۔ 
مائیک ہیسن اس وقت پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مائیک ہیسن سے رابطہ کیا ہے۔ 
خیال رہے کہ گذشتہ سال بھی پی سی بی نے ان سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔

(جاری ہے)

 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن کے پی سی بی حکام سے مذاکرات چل رہے ہیں جب کہ سابق ہیڈ کوچ و ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق بھی اس دوڑ میں تھے لیکن مائیک ہیسن بظاہر مضبوط اُمیدوار دکھائی دے رہے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جارہا ہے۔ ہیڈ کوچ کے لیے لیول تھری کی اہلیت درکار ہے اور 4 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ 
ہیڈ کوچ کے لیے پی سی بی کے پاس محدود چوائس ہیں اور غیر ملکی کوچ کی طرف پی سی بی کا رحجان زیادہ ہے۔ 
جولائی 2012ء میں انہیں جان رائٹ کی جگہ نیوزی لینڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، مائیک ہیسن آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات