اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے امتحانات کے باعث طلبہ کی سہولت کے لئے اوقات کار کا اعلان کردیا

منگل 22 اپریل 2025 16:33

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈفیصل آبادنے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ اور ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات کے باعث طلبہ کی سہولت کے لئے بورڈ کے اوقات کار کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی کے احکامات کی روشنی میں میٹرک و انٹر امتحانی سیکشنز کا تمام عملہ پیر سے جمعرات اور ہفتہ کوروزانہ صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاہم دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک آدھاگھنٹہ نماز اور لنچ کا وقفہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح جمعہ کو صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک دفتری عملہ موجود ہوگا تاکہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کو کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری معاونت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ امتحانی عمل کی ہر سطح پر لمحہ بہ لمحہ چیکنگ اور مانیٹرنگ بھی کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :