آزاد کشمیر حکومت کے تعمیر وترقی کی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

اسمبلی سیکرٹریٹ سے چند کلو میٹر بسناڑہ گورنمنٹ پرائمری بغیرچھت سکول تمام حکومتی دعوئوں کی نفی کررہاہے غریب گھرانوں کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں جو حکمرانوں کے منہ پر بڑا طمانچہ ہے

منگل 22 اپریل 2025 16:48

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) آزاد کشمیر حکومت تعمیر وترقی کی دعویدار، اسمبلی سیکرٹریٹ سے چند کلو میٹر بسناڑہ گورنمنٹ پرائمری بغیرچھت سکول تمام دعوئوں کی نفی کررہاہے ، حلقہ کھاڑہ گائوں بسناڑہ میں آج سے 50 سال قبل قائم ہونے والاگورنمنٹ پرائمری سکول سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا، غریب گھرانوں کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں جو حکمرانوں کے منہ پر بڑا طمانچہ ہے ، مسلم کانفرنس و ممبر مرکزی مجلس عاملہ سید زاہد علی کاظمی نے بذریعہ میڈیااپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاہیکہ گورنمنٹ پرائمری سکول آج سے پچاس سال قبل قائم ہوا ، 8 اکتوبر 2005 ء کے زلزلہ میں سکول کی سرکاری عمارت تباہ ہوگئی تھی جس کی دوبارہ تعمیر کے لئے ایک این جی اوز کے زیراہتمام ٹھیکیدار نے شروع کی، دیواریں مکمل ہوئیں تو ٹھیکیدارایک روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوگیا باقی چھت کے فنڈز کدھرگئے کسی کو کچھ معلوم نہیں ، مذکورہ سکول پر ہمیشہ سیاست ہوتی رہی مگر اب اس پر سیاست نہیں بلکہ عملی طورپر اسکی تعمیر مکمل کرنے کامطالبہ کرتے ہیں اور اب بسناڑہ پرائمری سکول انتقامی سیاست کاکسی صورت متحمل نہیں ہو سکتا، یقین سے کہتاہوں کہ مسلم کانفرنس کوووٹ دینے کی عوام علاقہ کو سزاء دی جاتی ہے ، کیاسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا حق نہیں بنتاکہ وہ ترقیاتی فنڈزکاحلقہ میں بغیر رنگ و نسل کااستعمال کریں،کیاحکمرانوںسے روز قیامت غریب اور امیر کے بچوں میںفرق کے حوالے سے سوال نہیں ہوگا فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم پراللہ کو جوابدہ نہیں ہونگے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ، وزیر تعلیم ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم سے پرزور مطالبہ کرتے ہیںکہ فی الفور سکول کی تعمیر کے فنڈز کی تحقیقات کرواکرچھت کا کام مکمل کیا جائے بصور ت دیگرعوام علاقہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اور کوہالہ روڈ بسناڑہ راڑہ کے مقام سے بند کرکے احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا۔