
بھارت ، دس سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو آزادانہ طور پر بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے کی اجازت
منگل 22 اپریل 2025 16:52
(جاری ہے)
بھارت میں ماضی میں بچوں کو صرف ایک سیونگ اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت تھی جس میں زیادہ تر معاملات میں ایک بالغ کی نگرانی کی ضرورت ہوتی تھی۔
نئی پالیسیاں بچوں کو اپنے مالی معاملات کو آزادانہ طور پر سنبھالنے کی آزادی فراہم کرتی ہیں جو چھوٹی عمر سے ہی ذمہ دارانہ اخراجات کی عادات کو جنم دیتی ہیں۔ نئے ضوابط کے مطابق کسی بھی عمر کا بچہ اب قدرتی یا قانونی سرپرست اور ماں یا باپ کی سرپرستی میں سیونگ یا ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ کھول اور آپریٹ سکتا ہے،اس کے علاوہ جب کوئی بچہ 18 سال کا ہو جائے گا تو اسے اپنے اکاؤنٹ کے بیلنس کو چیک کرنے کی اجازت ہو گی۔ اگر کوئی اکاؤنٹ کسی سرپرست کی دیکھ بھال میں تھا، تو بینکوں کو اکاؤنٹ ہولڈرز، جو اب بالغ ہو چکے ہیں، سے نئی آپریٹنگ ہدایات اور نمونے کے دستخط حاصل کرنے چاہئیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے تجویز کیا ہے کہ بچوں کےا کائونٹس کو منفی بیلنس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ ایسے اکائونٹس میں کچھ اضافی رقم رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ اس حد کے اندر بینکوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نابالغ اور نابالغوں کے لئے چلائے جانے والے کھاتوں کے لئے مناسب عمر اور رقم کی حد مقرر کرنے کے لئے اپنے کنٹرول کا انتظام کریں۔مزید برآں بینک نابالغوں کے اکاؤنٹس کھولنے کے لئے دستاویزات اور پالیسیاں ترتیب دینے میں اپنی صوابدید استعمال کر سکتے ہیں ۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے
-
متحدہ عرب امارات میں جولائی کےلیے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.