رحیم یارخان ،کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے تحریری امتحان میں سینکڑوں امیدواروں کی شرکت

منگل 22 اپریل 2025 17:01

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان کا ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لیے بی ون کا امتحان 402 اہلکاروں نےشرکت کی، لیڈی کانسٹیبلان بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ایس پی ارسلان زاہد کی نگرانی میں صادق شہید پولیس لائن میں تحریری امتحان کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر محکمہ پولیس رحیم یارخان میں کانسٹیبلان کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لیے صادق شہید پولیس لائن میں بی ون کا تحریری امتحان لیا گیا، امتحان کے پہلے روز پولیس رول، ضابطہ فوجداری، جنرل لاء، جنرل نالج اور عملی کارروائی کا تحریری امتحان لیا گیا، اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل رانا محمد رزاق و دیگر آفیشلز نے بھی میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے کڑی نگرانی کرتے ہوئے فرائض سر انجام دئیے، اس موقع پر ایس پی ارسلان زاہد نے کہا کہ جو اہلکار میرٹ پر پورا اتریں گے امتحان میں کامیاب قرار پائیں گے، دوسرے روز تحریری امتحان میں کامیاب قرار پانے والے کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان سے پریڈ کا امتحان اور انٹرویوز لیے جائیں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :