تلہ گنگ ،انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے تحت پہلے روز 91 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے گئے ۔

منگل 22 اپریل 2025 17:01

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے تحت ضلع تلہ گنگ میں جاری ویکسی نیشن راؤنڈ کے پہلے روز 91 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے گئے ۔ یہ بات رواں ویکسی نیشن راؤنڈ کے پہلے روز کے ریویو اجلاس میں بتائی گئی۔جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر اور اراکین کمیٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے ویکسی نیشن کوریج کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو راؤنڈ میں ویکسی نیشن اور سپروائزری سٹاف کی کارکردگی کو پوری طرح مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ویکسی نیشن کوریج پر اطمینان ظاہر کیا اور اس امر کی تاکید کی کہ ضلع چکوال و تلہ گنگ میں ویکسی نیشن پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کر کے روزانہ کی بنیاد پر مقررہ اہداف کے مطابق ویکسی نیشن کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :