حماس قیدیوں کی رہائی کے لیے مجوزہ جنگ بندی کو قبول کرے ،امریکا کا مطالبہ

یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے تب ہم امید کر سکتے ہیں کہ انسانی امداد آزادانہ طور پر داخل ہو جائے گی،امریکی سفیر

منگل 22 اپریل 2025 17:51

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)اسرائیل میں امریکی سفیر نے حماس سے غزہ میں امداد داخل ہونے کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے لیے نئے امریکی سفیر مائیک ہکابی نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی کے لیے مجوزہ جنگ بندی کو قبول کرے جس کے بدلے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد محصور علاقے میں داخل ہو جائے گی، جسے اسرائیل نے مارچ کے اوائل سے روک رکھا ہے۔ہکابی نے ایکس پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ جب ایسا ہو اور یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے جو کہ ہم سب کے لیے ایک فوری معاملہ ہے تب ہم امید کر سکتے ہیں کہ انسانی امداد آزادانہ طور پر داخل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :