کویتی سفیر کی وزیر دفاع سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

دونوں اطراف کا پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

منگل 22 اپریل 2025 19:53

کویتی سفیر کی وزیر دفاع سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں خواجہ محمد آصف نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان اور کویت نے باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کی ہے اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے قابل ذکر امکانات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بات چیت میں دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر توجہ دی گئی۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات کا اختتام دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی تعاون کے شعبوں پر مزید بات چیت کرنے پر اتفاق کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ عنوان :