لاہور ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 22 اپریل 2025 21:12

لاہور ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے انتظامی جج منظر علی گل کی عدالت میں 5 اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے موقف اپنایا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ، حماد اظہر اور شہباز احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ مستی گیٹ کی پولیس نے علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔