اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی جلد سماعت کی درخواست پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب

منگل 22 اپریل 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی جلد سماعت کی درخواست پر عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے جاری حکم میں کہاکہ اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی ہے ،کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کروائیں۔