سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں محکمہ تعلیم کی عارضی آسامیوں پر تعیناتی آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب

منگل 22 اپریل 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں محکمہ تعلیم کی عارضی آسامیوں پر تعیناتی آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔منگل کو منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

(جاری ہے)

اس پْروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو، اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر( ڈی پی او) ارشاد گولا ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوید لطیف، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن طارق محمود کھیتران، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن امیر شاہ بخاری، محترم ایوب خان مزرانی اور محکمہ تعلیم بارکھان کے سٹاف نے کامیاب امیدواروں میں تقرری آرڈرز تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نو منتخب اساتذہ کو اس پیغمبرانہ پیشے کی عظمت یاد دلاتے ہوئے تاکید کی کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت اور خلوصِ نیت سے ادا کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ نئے اساتذہ کرام قوم کے نونہالوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کر کے علم، ادب، نظم و ضبط اور شعور کی روشنی سے منور کریں گے اور اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی نہیں برتیں گے۔ تقریب کے دوران تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی کامیابی کو سراہا گیا۔