پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقا ر حمید کے درمیان سرحد چیمبر کی سطح پر پولیس سہولت مرکز کے قیام پر اتفاق ہوا ہے۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس سے سیف سٹی پراجیکٹ پشاور پر جلد عملدرآمد کرنے ،ْ کاروباری طبقہ کی مشکلات کے ازالہ کے لئے چیمبر پولیس کے درمیان ہائٹ لائن اور سپیشل ڈیسک کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقا ر حمید نے چیمبر کی سطح پر پولیس سہولت سنٹر کے قیام ،ْ پولیس اور بزنس کمیونٹی کے درمیان لیزان کے لئے سپیشل واٹس ایپ گروپ بنانے اور کاروباری طبقہ کی بروقت مشکلات کے ازالہ کے لئے مستقل بنیادوں پر اجلاسوں کے انعقاد کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے چیمبر ہائوس کا ایک تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کی جبکہ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ،ْ نائب صدر شہریار خان ،ْ بزنس مین فورم کے لیڈر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور ،ْ سرحد چیمبر کی لاء سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان ،ْ سابق صدور سرحد چیمبر ذوالفقار علی خان ،ْ حاجی محمد افضل ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ فواد اسحق ،ْ سابق سینئر نائب صدور شاہد حسین ،ْ عمران خا ن مہمند ،ْ سابق نائب صدر جاوید اختر ،ْ عابد اللہ یوسفزئی ،ْ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ضیاء الحق سرحدی ،ْ آفتاب اقبال ،ْ عبدالنصیر ،ْ ندیم رئوف ،ْ شمس الرحیم ،ْ سیف اللہ خان ،ْ گل زمان اور عاطف رشید خواجہ ،ْ مظہر الحق ،ْ عفاف علی خان ،ْ نعیم قاسمی ،ْ حبیب اللہ زاہد ،ْ فہد امین ،ْ فیض رسول ،ْ فضل واحد ،ْ حمود الرحمان ،ْ تاجروں کے نمائندوں ،ْ بازاروں کے صدر عہدیداران ،ْ صنعت کا ،ْ ایکسپورٹرز ،ْ امپورٹرز کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان ،ْ ایس ایس پی آپریشن پشاور ،ْ مسعود بنگش ،ْ پولیس کے سینئر افسران انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ٹیم میں شامل تھے ۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں پولیس فورس کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ پشاورپر جلد عملدرآمد ،ْ ایف آئی آر کے نظام کو بہتر بنانے محکمہ پولیس میںاختیارات کے غلط کے استعمال کے خاتمہ ،ْ چیمبر کی سطح پر سپیشل ڈیسک کے اور ہاٹ لائن کے قیام کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے سرحد چیمبر اور محکمہ پولیس کے درمیان کاروباری طبقہ کی مشکلات و مسائل کے فوری حل کے لئے لیزان کمیٹی کی بحالی پر بھی زور دیا ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس اور بزنس کمیونٹی کا چھولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کاروبار و تجارت کی ترقی وبہتری کے لئے پرامن و سازگار ماول کی فراہمی ناگزیر ہے۔
انہوں نے محکمہ پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کی لاء اینڈ آرڈرز سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے پولیس فوہرس کی صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے دی جانیوالی قربانیوں کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی پولیس فورس کی تنخواہوں کوپنجاب کے برابر لایا جائے ۔
ا نہوں نے بڑھتے ہوئے آئس کے استعمال کے تدارک کے لئے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیاہے ۔ سابق صدر حاجی محمد افضل نے شہر بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ پرکام کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سابق صدر ذوالفقار علی خان نے پشاور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں ۔ اجلاس میں شہر بھر میں غیر ضروری پولیس کی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔
سابق ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد پشاور میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے شہر بھر میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور ٹریفک کے قوانین پر موثر عملدرآمد کرانے کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے ۔ بعد ازاں اجلاس کے شرکاء کے مختلف تجاویز و سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے انکشاف کیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے کنٹریکٹ پر آج باضابط دستخط سی ایم ہائوس میں کئے گئے اور اس کا آغاز کردیاگیا ہے جو کہ رواں سال کے آخر تک مکمل کرتے ہوئے نافذ العمل کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اگلے فیز میں سیف سٹی پراجیکٹ بنوں اور ڈی آئی خان میں شروع کیا جائے گا جس کے بارے میں پہلے ہی ایک تفصیلی سروے مکمل کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ سال سیف سٹی پراجیکٹ کو سائوتھ کے علاقوں یعنی لکی مروت ،ْ ٹانک ،ْ وزیرستان کے علاقوں میں شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس فورس کی تنخواہوں ،ْ مراعات اور شہداء پیکیج میں اضافہ کے لئے سرحد چیمبر اور بزنس کمیونٹی کے تعاون اور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اب تک 550ملین روپے گذشتہ تین ماہ کے دوران پولیس فورس میں ویلفیئر کے تحت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ محکمہ کو 11000پولیس جوانوں کی ضرورت ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے جنرل تعیناتوں کا فور ی آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت اور محکمہ خزانہ نے منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے چیمبر کی سطح پر سہولت مرکز کے قیام ،ْ بزنس کمیونٹی اور پولیس کے درمیان واٹس ایپ گروپ بنانے اور مستقبل اجلاسوں کے اانعقاد کا اعلان کیا ۔
انہوں نے بتایا ہے بزنس کمیونٹی اور عوام کی سہولت کے لئے دو نئے ٹریفک پولیس سٹیشن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا ۔ شہر بھر میں ابابیل فورس اور بزنس کمیونٹی کے دیگر مسائل کے فوری حل کرانے کی بھی IGP سے مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔ آخر میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کو مہمانوں کی روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔