
sویٹیکن نے تابوت میں موجود پوپ فرانسس کی تصاویر جاری کردیں
& پوپ فرانسس کی تازہ ترین تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہیں سرخ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے
منگل 22 اپریل 2025 20:30
(جاری ہے)
ان ملاقاتوں کے بعد ویٹیکن نے تصدیق کی کہ ان کی آخری رسومات کا آغاز ہفتہ کی صبح سینٹ پیٹرز اسکوائر میں کیا جائے گا اور 9 روزہ سوگ کا پہلا دن ہوگا۔
اب تک ارجنٹائن کے صدر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول، فرانسیسی صدر میکرون اور یوکرین کے صدر زیلنسکی نے آخری رسومات میں حاضری کی تصدیق کی ہے۔گزشتہ روز ویٹیکن نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ پیر کی صبح 88 سال کی عمر میں فالج اور اس کے نتیجے میں دل بند ہونے جانے کے بعد انتقال کر گئے۔پوپ فرانسس پچھلے کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے ایسٹر اتوار کے روز، 20 اپریل 2025 کو، سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ''اربے ایٹ اوربی'' دعا بھی ادا کی۔ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس کی آخری رسومات بیسیلیکا آف سانتا ماریامیگیوری میں ادا کی جائیں گی جس کی انھوں نے خود وصیت میں ہدایت کی تھی۔ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی پوری زندگی خُداوند اور چرچ کی خدمت کے لیے وقف رہی۔پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے اور 2013 میں پوپ منتخب ہوئے۔وہ نہ صرف پہلے لاطینی امریکی بلکہ پہلے یسوعی پاپا بھی تھے، پوپ فرانسس نے اپنے دورِ میں چرچوں اور پوپائیت میں اصلاحات کے لیے قابل زکر کام کیا۔علاوہ ازیں انھوں نے سماجی انصاف، اور ماحولیات کی حفاظت کے لیے بھی ٹھوس اقدامات بھی اُٹھائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
-
سعودی عرب کا غیر قانونی حجاج اور سہولتکاروں کیلئے سخت سزاؤں کا اعلان
-
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید
-
روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
اسرائیل لائیوٹی وی پرغزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
-
کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان، بھارت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کریں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت، پہلی مسلم خاتون مہاراشٹر ریاست کی آئی اے ایس افسر بننے میں کامیاب
-
انتخابات، لبرل پارٹی نے کامیابی کا اعلان کردیا
-
یوکرین تنازعہ جاری رہا تو ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے ، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.