ْ ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال

منگل 22 اپریل 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نور رحمان نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید قائد محترمہ کے ایک وڑن کی تکمیل کی کوشش ہے جس کے تحت خواتین کو محتاجی سے بچا کر انہیں بتدریج معاشی آسودگی کی جانب لے جانا ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بی آئی ایس پی اپنے سسٹم کو شفافیت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں کوشاں ہے جس کے ثمرات سے مستحقین مستفید ہونگے۔