غیر ملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ پرگرفتار ملزمان کو چھڑانے کیلئے تھانہ پر دھاوا بولنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل کر دیا گیا

منگل 22 اپریل 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے غیر ملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ پرگرفتار ملزمان کو چھڑانے کیلئے تھانہ پر دھاوا بولنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کو جوڈیشل کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو 4 دن کے ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیاگیا اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔